اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق مظاہرین نے سعودی عدالت کی جانب سے شیخ باقر النمر کو سنائي جانے والی پھانسی کی سزا کی مذمت کی اور ان کی فوری رہائي پر زور دیا۔ مظاہرین نے امریکہ اور صیہونی حکومت کے خلاف نعرے لگائے اور سعودی عرب کو مغربی حکومتوں کی سازشوں پر عمل درامد کرنے والا قراردیا۔ ادھر شیخ عبدالمالک حوثی کے بھائي ابراہیم بدرالدین حوثی نے سعودی عرب کو بزرگ عالم دین آیت اللہ شیخ باقر النمر کو سنائی جانے والی پھانسی کی سزا پر عمل درآمد کی بابت خبردار کیا ہے اور کہا ہے کہ سعودی حکومت کو یمن کے انقلاب کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنے سے پرہیز کرنا چاہیے۔ ادھر حزب اللہ عراق کے سیکرٹیری عباس المحمداوی نے سعودی عرب کے بزرگ عالم دین آیت اللہ شیخ نمر باقر النمر کے تعلق س سے سعودی حکام کو خبردار کیا ہے۔ انہوں نےخبردار کیا ہےکہ اگر آل سعود نے شیخ نمر باقر النمر کو پھانسی کی سزا دی تو علاقے میں آل سعود کو کہیں پناہ نہیں ملے گي۔
.......
/169